لاہور: جنرل اسپتال کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی
لاہور کے جنرل اسپتال میں او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سال کی لڑکی نے چھلانگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھی، اس کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ زخمی لڑکی کو سرجیکل ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا ہے۔ لڑکی نے مبینہ طور پر ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے چھلانگ لگائی ہے۔
Leave A Comment