کراچی : تیز رفتار وین نے 2 موٹرسائیکل سواروں کی جانیں لے لیں
کراچی میں ٹریفک حادثہ مزید دو افراد کی جان لے گیا۔گلشن حدید لنک روڈ پر وین نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے وین کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے لئے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی۔
Leave A Comment