تازہ ترین

ضلع بھرمیں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ‘ 24گھنٹوں کے دوران 11کمسن بچوں سمیت15افراد کوآوارہ کتوں نے کاٹ کرزخمی کرڈالا‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منقتل‘ضلعی انتظامیہ اور ذمہ داران کی مجرمانہ خاموشی برقرار‘رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں آوارہ کتوں نے کاٹ کر موضع پھل لولائی کے رہائشی8سالہ آفتاب‘ سردار گڑھ کے رہائشی12سالہ نجیب اللہ‘ رکن پورکی رہائشی8سالہ طاہرہ‘ آدم ارائیں کے رہائشی13سالہ شفیق احمد‘ رکن پور کی رہائشی9سالہ بریرہ‘ چک139اے کی رہائشی10سالہ مریم‘ موضع گھنی کے رہائشی عبدالستار‘ خان بیلہ کی رہائشی10سالہ کنزہ‘ موضع گبول ٹھل حمزہ کے رہائشی محمدساجد‘ سنجرپور کی رہائشی10سالہ لائبہ‘ موضع رنداں کے رہائشی 11 سالہ محمدشان‘ بیٹ دیوان کے رہائشی 4سالہ محمدزوہیب‘ موضع لعل شاہ کے رہائشی عصمت اللہ‘ موضع انڑاں کے رہائشی 6سالہ تنویراحمداورپکالاڑاں کی رہائشی55سالہ جنت مائی شامل ہےں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے باعث ان متاثرہ افراد کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منقتل کردیاگیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوجانے والے افرادکی تعداد 14بچوں سمیت 18تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ اورذمہ داران کی جانب سے مجرمانہ خاموشی برقرارہے۔

Leave A Comment

Advertisement