تازہ ترین

ضلع بھرمیں ایک ماہ کے دوران 1ہزارسے زائدحادثات میں 24 افراد دم توڑگئے‘ سب سے زیادہ حادثات کے واقعات تحصیل رحےم یارخان میں550 کی تعداد میں ہوئے‘ ریسکیو اعداد وشمار کے مطابق ضلع بھرمیں ایک ماہ کے دوران1052 حادثات پیش آئے جن میں سے ایک ہزار161 افراد متاثرہ ہوئے تحصیل رحیم یارخان میں حادثات کی تعداد550‘صادق آباد میں232‘ خانپورمیں177جبکہ لیاقت پورمیں93حادثات رپورٹ ہوئے جن کی بڑی وجہ تیزرفتاری‘ لاپرواہی‘ غلط موڑ‘ ٹائرپھٹنے غلط یوٹرن کے باعث پیش آئے‘ مجموعی طورپر 502متاثرین کوموقع پرطبی امداد فراہم کی گئی جبکہ635 افراد کو ان حادثات میں زخمی ہوجانے پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجبکہ 24افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگئے‘ اتنی بڑی تعداد میں حادثات میں افراد کی ہلاکتوں اورزخمی ہوجانے پرشہریوں میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement