تازہ ترین

چنیوٹ میں دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔چنیوٹ میں وینساں والا کے قریب دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے جن میں 8 خواتین سمیت 19 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 2 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث الائیڈ اسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے اسپتال کا دورہ کیا اورڈاکٹرز کو تمام زخمیوں کو بہتر اور بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement