تازہ ترین

پنجاب میں پہلی مرتبہ وزیراعلیٰ تک خیالات پہنچانے کیلئے خصوصی پورٹل قائم کیاگیا۔ٹاک ٹو سی ایم وزیراعلیٰ تک براہ راست تجاویز پہنچانے کیلئے منفرد پورٹل ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹاک ٹو سی ایمپورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ٹاک ٹو سی ایمپورٹل کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ ٹاک ٹو سی ایم پورٹل میں 20سال اوراس سے اوپر نوجوانوں کیلئے الگ الگ سیکشن/انٹرفیس قائم۔صوبہ بھر سے نوجوان سی ایم کے پروگرام اور پراجیکٹس کے متعلق آئیڈیاز اور خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 2026کو یوتھ کا سال قرار دیا ہے۔ٹاک ٹو سی ایمپنجاب کی تاریخ میں بننے والا اپنی نوعیت کا پہلا پورٹل ہے۔وزیراعلیٰ سے یوتھ ٹاک ٹو سی ایم پورٹل کے ذریعے براہ راست ابلاغ کرسکیں گے۔نوجوان ٹاک ٹو سی ایم پورٹل کے ذریعے وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام اورپراجیکٹس پر اپنا فیڈ بیک یا تجاویز دے سکیں گے۔بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ نوجوان ٹاک ٹو سی ایم پورٹل پر اپنا نام اورمختصر معلومات کے ساتھ آئیڈیاز بھی شیئر کرسکیں گے۔20سال سے اوپرنوجوانوں کے لئے ٹاک ٹو سی ایم پورٹل پر الگ انٹرفیس بنایاگیا ہے۔