اندرون شہر میں 346 عمارتوں کی چھتیں خطرناک قرار دے کر بسنت منانے پر پابندی عائد
بسنت کے جشن کے موقع پر اندرون لاہور کے متعدد رہائشیوں کے لیے خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں کیونکہ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شہر کے پرانے علاقوں میں 346 عمارتوں کی چھتیں خطرناک قرار دے کر بسنت منانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ بسنت کے دوران اندرون لاہور میں درجنوں خستہ و مخدوش عمارتوں کی چھتوں کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے شہر کے مختلف تاریخی علاقوں بشمول اکبری منڈی، دہلی گیٹ، بھاٹی گیٹ، کشمیری گیٹ اور موچی گیٹ کے علاقوں میں 346 عمارتوں کی چھتوں کی نشان دہی کی ہے۔متعلقہ عمارتوں کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیے ہیں اور خطرناک قرار دی گئی چھتوں پر بسنت منانے کی سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی، والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے ان عمارتوں کے باہر نوٹس بھی چسپاں کر دیے گئے ہیں تاکہ عوام کو واضح اطلاع مل سکے۔
اندرون لاہور کے تمام مشہور دروازوں اور بازاروں کے باہر بھی آگاہی بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں تاکہ شہری بسنت کے دوران خطرناک عمارتوں کی چھتوں سے دور رہیں اور کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔