لاہور : موٹر سائیکل سوار شہری کے گلے پر ڈور پھر گئی
لاہور کے علاقہ ساندہ، تاج پارک میں موٹر سائیکل سوار شہری کے گلے پر ڈور پھر گئی۔ عماد موٹر سائیکل پر گھر جاتے ہوئے ڈور کی زد میں آیا۔ متاثرہ شہری کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے، پتنگ بازوں کی تلاش شروع کر دی۔