تازہ ترین

سانحہ بھاٹی گیٹ پروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شدید برہمی رنگ لے آئی،بھاٹی گیٹ پر کام کرنے والی ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ سسٹم کمپنی کو کام سے روک دیا گیا۔  حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، سائٹ کو سیفٹی پروٹوکولز سے ڈھانپ دیا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کیس آگے بڑھے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ مٹی پاؤ کا دور ختم  ہوگیا،پنجاب کی بیٹیوں کے خون کا حساب لیا جائے گا۔معصوم سعدیہ اور اسکی ننھی پری کے زخم دیکھ کر دل لہو کے آنسو رویا، یہ زخم پنجاب کے ماتھے پر لگے ہیں،ہنستا بستا گھرانہ اجاڑنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا میرا مشن ہے۔

Leave A Comment

Advertisement