تازہ ترین

بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے نالے میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہو گئی، ملزمان کو عدالت پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس مگھیانہ نے کیس پر سماعت کی۔ملزمان میں پروجیکٹ منیجر اصغر علی ، سیفٹی انچارج محمد ہنزلہ ، سائٹ انچارج احمد نواز، ڈائریکٹر کمپنی سلمان یاسین اور عثمان یاسین کو پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت وکیل ملزمان نے بتایا کہ ایک کروڑ روپے متاثرہ فیملی کو دے دیے گئے ہیں، قانون یہ کہتا ہے مقدمہ کی دفعہ 322 کے مطابق صرف دیت ہے، اس پر سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ مقدمہ میں دفعہ 316 بھی آزاد کر دی گئی ہے۔ملزمان کے وکیل نے مزید کہا کہ ہم متاثرہ فیملی اور عدالت کی ہر مدد کو تیار ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ بھاٹی گیٹ میں مقدمہ درج ہے۔