تازہ ترین

ایف آئی اے انسانی سمگلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث  اشتہاری سمیت 2 انسانی سمگلرز بابر علی اور ملک شہریار  گرفتار کر لئے گئے۔  ملزمان کو مختلف کارروائیوں میں شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم بابر علی نے شہریوں کو یو اے ای ورک ویزہ کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ 30 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم ایف آئی اے کو سال 2024 سے مطلوب تھا ،جبکہ ملزم ملک شہریار علی نے شہری کو یو کے ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 57 لاکھ روپے بٹورے۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement