نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 سولہ گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد اسلام آباد روانہ
نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف 125 سولہ گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئی۔مسافروں کا کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز کو کل سہ پہر 3:45 پر روانہ ہونا تھا۔ کل دوپہر سے ایئر پورٹ پر ہیں، متعدد بار پرواز کا وقت تبدیل کیا گیا، مسافروں کے احتجاج پر رات قریبی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔ نجی ایئر لائن نے آج صبح 7 بجے روانگی کا وقت دیا لیکن ابھی تک پرواز روانہ نہیں ہوئی۔ ایئر لائن کی جانب سے پرواز میں تاخیر کی وجہ طیارے میں فنی خرابی بتائی گئی۔