لاہور : متعدد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلےاور تعیناتیاں
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے متعدد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلےکردیئے۔تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تبادلوں کا نوثیفکین جاری کر دیا گیاہے، جس کے مطابق آصف بشیر بطور ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیئے گئے ہیں،سیشن جج آصف بشیر کا بہاولنگر سے لاہور تبادلہ کر دیا گیا،ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر) ناصر حسین کا لاہور سے بہاولنگر تبادلہ کر دیا گیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمود ہارون خان فیصل آباد سے لاہور تبدیل،محمود ہارون خان ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس، ڈسٹرکٹ جوڈیشری، لاہور ہائیکورٹ تعینات، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اورنگزیب بہاولپور سے میانوالی تبدیل،عارف محمود خان لاہور سے خوشاب تبدیل، واپسی (ریپیٹریشن) پر تعیناتی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیض الحسن ملتان سے فیصل آباد تبدیل،سردار محمد اقبال ڈوگر لاہور سے ملتان تبدیل، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار ملتان بینچ تعینات کر دیئے گئے ہیںَ
اورنگزیب بہاولپور بینچ کے سینئر ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدے سے میانوالی تبدیل ،حسن احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عیسیٰ خیل سے بہاولپور تبدیل،حسن احمد کو ترقی کے بعد سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ تعینات کر دیا گیا، تبدیل ہونے والے ججز 4 نومبر 2026 تک نئی جگہ چارج سنبھالنے کے پابند ہونگے،تبادلوں کا نوٹیفکیشن رجسٹرار کے دستخط سے جاری ہوا ہے،نوٹفیکشن کی نقول سپریم کورٹ، وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئے ہے۔
Leave A Comment