تازہ ترین

موٹروے پولیس نے ایک اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے موٹروے اور قومی شاہراہوں پر وردی میں اہلکاروں کے لفٹ مانگنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ڈی آئی جی موٹروے کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام محکموں کے اہلکار، بشمول ٹول پلازوں پر تعینات عملہ، کسی بھی صورت میں گاڑیوں کو روک کر لفٹ نہیں مانگیں گے۔مراسلہ سی سی پی او لاہور، ریسکیو 1122، پی ٹی سی فاروق آباد اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے رویے سے موٹروے ایم-2 اور دیگر قومی شاہراہوں کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی مسافروں پر منفی اثر پڑتا ہے۔ موٹروے پر اہلکاروں کی موجودگی صرف سرکاری ڈیوٹی، گشت اور قانون کے نفاذ کے لیے ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement