لاہور : اچھرہ: ٹیوشن سینٹر میں 12سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت، ٹیوشن سینٹر مالک کی دو بیٹیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا
اچھرہ میں ٹیوشن سینٹر میں 10سالہ لڑکی کی پراسرار ہلاکت کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد طالبہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ ٹیوشن سینٹر مالک کی دو بیٹیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے علاوہ ازیں مجموعی طور زیر حراست تین افراد سے تفتیش جاری ہے۔ اس سے پہلے لڑکیوں کا والد رؤف پولیس کی حراست میں تھا۔ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 12 سالہ لڑکی کے گلے پر رسی کے پھندے کا واضح نشان موجود ہے، طالبہ کی موت گلے میں پھندا لگنے سے واقع ہوئی جبکہ جسم پر تشدد یا زبردستی کے کوئی واضح نشانات نہیں ملے۔
ترجمان پولیس کے مطابق واش روم کا دروازہ لاک نہیں تھا، ہلاک ہونے والی نعیمہ کی چھوٹی بہن نے سب سے پہلے واش روم کا دروازہ کھولا، دروازہ نہ کھلنے پر بڑی بہن نے آکر دروازہ کھولا تو نعیمہ کی لاش دیکھی۔حتمی رائے فرانزک اور کیمیکل ایگزامینر رپورٹس موصول ہونے کے بعد دی جائے گی، جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس سمیت دیگر شواہد اکٹھے کر کے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، تفتیش میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
Leave A Comment