جماعت اسلامی کا بڑھتی مہنگائی،نئے ٹیکسز ، آئی پی پیز کیخلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ
جماعت اسلامی نے بڑھتی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات ،آٹے کی بڑھتی قیمتوں،نئے ٹیکسز و آئی پی پیز کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرہ میں مظاہرین نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی اور تمام ٹیکسز کے خاتمے، پیٹرول کی قیمت 255 روپے فی لیٹر پر واپس لانے، آٹے کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پا کر عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے و آئی پی پیز کے خلاف حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا حکومت اپنی عیاشیوں میں مگن ہے جبکہ عوام مسلسل مہنگائی کے بوجھ تلے دب رہے ہیں۔ کارکن تیاری کریں، یہ تحریک ملک کے ہر شہر تک پہنچے گی اور احتجاج کا یہ سلسلہ آئندہ دنوں دھرنوں کی صورت اختیار کرے گا ۔
Leave A Comment