تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ نے شہرِ لاہور میں 3 روزہ بسنت اور جشنِ بہاراں کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔یہ رنگا رنگ میلہ 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منعقد ہو گا، جس میں شہریوں کی حفاظت اور نظم و ضبط کو یقینی بناتے ہوئے ثقافتی سرگرمیوں کو گہرے رنگوں کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور نے بتایا کہ 3 روزہ جشنِ بہاراں کے دوران لاہور کی تاریخی و قدرتی ثقافت اپنے تمام تر سحر اور رنگوں کے ساتھ شہریوں کے سامنے آئے گی، اس میلے کو نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی ثقافتی رونق کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ بسنت 2027 کو ایک یادگار اور محفوظ ایونٹ بنانے کے لیے خصوصی اور غیر معمولی انتظامات کر رہی ہے۔

 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement