تازہ ترین

فیروزوالہ میں جٹھانی اور ساس نے مبینہ طور پر خاتون پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کا چہرہ، چھاتی اور بازو بری طرح جھلس گئے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔متاثرہ خاتون کی شناخت سحر کے نام سے ہوئی جس کی ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کو زندہ جلانے کا مقدمہ ساس اور جٹھانی کے خلاف درج کرکے جٹھانی نبیلہ اور ساس رضیہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement