حکومت مطالبات ماننے کو تیار نہیں، ہم اسلام آباد مارچ کرنے جارہے ہیں، حافظ نعیم
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات ماننے کو تیار نہیں تو ہم اسلام آباد مارچ کرنے جا رہے ہیں۔لاہور کے فیصل چوک مال روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہم نے مذاکرات میں حکومت کو شکست دے دی، ان کے پاس دلیل نہیں۔ہمارے تاریخی دھرنوں کو 33 روز مکمل ہو چکے ہیں۔
لاہور، چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کا دھرنا ختم
پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کیخلاف لاہور کے چیئرنگ کراس پر جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کردیا گیا۔33 روز سے جاری دھرنا بغیر اعلان کے ختم کیا گیا ہے۔ذرائع جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ٹرین مارچ کراچی سے شروع ہوگا، کراچی سے ٹرین مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے، لاہور میں دھرنے کی جگہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔دھرنا ختم ہونے پر چیئرنگ کراس پر جزوی طور پر ٹریفک بحال ہوگئی، صفائی کا کام شروع کردیا گیا۔
Leave A Comment