پنجاب:گھریلو ٹیوشن سینٹرز کو رجسٹریشن سے استثنیٰ دینے کی تجویز زیرِغور
پنجاب حکومت نے نجی اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کے لیے یکساں پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے گھروں میں محدود پیمانے پر قائم ٹیوشن سینٹرز کو رجسٹریشن سے استثنیٰ دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نجی اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن کے لیے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) تیار کرے گا، جنہیں منظوری کے بعد پورے پنجاب میں یکساں طور پر نافذ کیا جائے گا۔ایس او پیز کی حتمی منظوری کے بعد نجی تعلیمی اداروں سے متعلق آرڈیننس میں ضروری ترامیم بھی کی جائیں گی۔منصوبے کے تحت صرف کمرشل بنیادوں پر قائم اکیڈمیز اور بڑے ٹیوشن سینٹرز کے لیے رجسٹریشن لازمی ہوگی، جبکہ گھروں میں محدود سطح پر چلنے والے ٹیوشن سینٹرز کو اس شرط سے مستثنیٰ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹیز نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز کی رجسٹریشن پر عملدرآمد عملی طور پر ممکن نہیں، اسی لیے انہیں رجسٹریشن سے استثنیٰ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
Leave A Comment