اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
حکومت پنجاب نے ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کے تحت شہریوں کو اپنا گھر تعمیر کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر انسان کا خواب ہوتا ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو، کیونکہ اپنی چھت انسان کو تحفظ، سکون اور اطمینان کا احساس دلاتی ہے۔انہوں نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کاہنہ نے مجھے بہت بے چین کئے رکھا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کا درد سمجھتی ہوں۔
مریم نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کے آغاز کے بعد پنجاب میں کسی خاندان کے گھر کی کمزور چھت اس کی خوشیاں نہیں چھینے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت شہریوں کو گھر کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، قرض 9 سال کی مدت کیلئے دیا جارہا ہے، قرض لینے والے کو پہلے 3 ماہ اقساط ادا نہیں کرنا ہوگی، بعدآزاں ہر ماہ 4 ہزار 700 روپے کی قسط ادا کرنا ہوگی۔

Leave A Comment