تازہ ترین

اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود پتنگ فروشی میں ملوث ملزم عباس کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سرکاری پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کا غیر قانونی دھندہ جاری رکھے ہوئے تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بڑی تعداد میں پتنگیں برآمد کر لی گئیں۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزم پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچ سکے۔

Leave A Comment

Advertisement