لاہور : ایک بار پھر کورونا کیسز سامنے آنے لگے
لاہور میں ایک بار پھر کورونا کیسز سامنے آنے لگے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے کورونا وائرس کے روزانہ 5 سے 7 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ تیز بخار، جسم میں شدید درد اور فلو نئے وائرس کی علامات ہیں۔
موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔بخار، سر میں درد، کپکپاہٹ، نزلہ زکام، خشک کھانسی اور جسم و پٹھوں میں درد انفلوئنزا کی علامات ہیں۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا ہر عمر کے افراد کو متاثر کر سکتا ہے، پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
Leave A Comment