تازہ ترین

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر بیٹے نے مبینہ طور پر چھریوں کے وار کر کے اپنی والدہ کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق 80 سالہ سلمہ لطیف کو ان کے بیٹے عمیر نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کیا۔ واقعے کے بعد خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بظاہر خاندانی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement