لاہور : 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے، اے آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی محمد عاصم کو ڈی پی او چکوال تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی پی او چکوال کاشف ذوالفقار کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایس پی سروے سپیشل برانچ شاہد احمد خان ڈی پی او بھکر تعینات جبکہ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کو ایس پی سروے سپیشل برانچ پنجاب تعینات کیا گیا۔ ایڈیشنل ایس پی سی آر او لاہور رانا زاہد حسین ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور تعینات ، ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور حسن فاروق ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن لاہور تعینات کر دیئے گئے۔ ایس ایس پی لیگل لاہور غلام حسین چوہان کو اے آئی جی لیگل سی پی او تعینات کیا گیا ہے۔
Leave A Comment