تازہ ترین

گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔  گڈز ٹرانسپورٹرز اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 17 روز میں ڈیزل کی قیمت تقریباً 18 روپے بڑھ گئی جس سے ٹرانسپورٹرز کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ ڈیزل مہنگا ہونے سے براہ راست بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے، بڑھتی ڈیزل قیمتوں کے باعث موجودہ کرایوں پر ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہوگیا ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے تحریری معاہدے پر من و عن عمل کیا جائے، معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہ ہوا تو دوبارہ ہڑتال کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

Leave A Comment

Advertisement