تازہ ترین

برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت عثمان علی الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار شریف پر رسمِ چادر پوشی کی تقریب سے ہوگیا۔ تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مزار شریف پر چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔رسمِ چادر پوشی کی تقریب میں صوبائی وزیر بلال یاسین، رکن پنجاب اسمبلی میاں مرغوب احمد، چیئرمین امورِ مذہبیہ کمیٹی علی ڈار اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ بھی شریک ہوئے۔عرس کی تقریبات کے دوران زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ مختلف مذہبی، روحانی اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement