لاہور : ناقص گوشت تیار کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن
لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کچا جیل روڈ پر قائم گھر میں بنائے گئے غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران 2 من بدبودار اور ناقص گوشت تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔حکام کے مطابق رہائشی علاقے میں خفیہ طور پر گھر کے اندر ناقص گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔کارروائی کے دوران بدبودار اور ایکسپائر گوشت برآمد ہوا، جس کی رنگت تبدیل ہو چکی تھی اور گوشت مختلف بیماریوں سے متاثر پایا گیا۔ناقص گوشت بغیر پیکنگ اور لازمی ٹیگنگ کے فریزر میں رکھا گیا تھا۔ کارروائی ویجیلنس ٹیموں کی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
Leave A Comment