تازہ ترین

پاکستانی تھیٹر انڈسٹری کے سینئر فنکار آصف اقبال انتقال کرگئے۔ان کے اچانک انتقال کی خبر نے شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑا دی،وہ  طویل عرصے سے تھیٹر کے شعبے سے وابستہ تھے اور انہوں نے اپنے منفرد اندازِ اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص مقام بنایا,اپنے کیریئر کے دوران متعدد سٹیج ڈراموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ وہ تھیٹر کے شائقین میں بے حد مقبول رہے۔فنکاروں، مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

Leave A Comment

Advertisement