تازہ ترین

لیونل میسی کی شاندار کارکردگی اور صرف 4 منٹ کے اندر 2 گولز کی بدولت انٹرمیامی نے اٹلانٹا یونائیٹڈ کو 1-3 سے شکست دے کر میجر لیگ ساکر (ایم ایل ایس) میں مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی ہے۔اٹلانٹا کے اسی سٹیڈیم میں جہاں جولائی میں لیونل میسی نے ارجنٹائن کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح دلانے میں مدد کی تھی۔میچ کے 56 ویں منٹ میں جرمین برٹیرامے کے پاس پر میسی نے اٹلانٹا کے دفاع کو چھکاتے ہوئے بائیں پاؤں سے شاندار گول کر کے ٹیم کی برتری 0-2 کر دی۔اس کے بعد 60 ویں منٹ میں میسی نے لوئس سواریز کے پاس کو گرفت میں لیتے ہوئے جونیئر الونسو کو چکمہ دیا اور اٹلانٹا کے گول کیپر لوکاس ہوئوس کو مات دے کر اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول داغا۔ ارجنٹائن ٹیم سے جذباتی الوداعی کے بعد میسی کے 3 میچوں میں اب 4 گولز ہو چکے ہیں۔

 39 سالہ سپر سٹار لیونل میسی ایم ایل ایس ٹاپ سکوررز کی فہرست میں 25 گولز کے ساتھ سب سے پہلے نمبر پر موجود ہیں، جو ایف سی ڈیلاس کے کروئشین سٹرائیکر پیٹر موسا اور فلاڈیلفیا کے ملان ایلوسکی سے 6 گولز آگے ہیں۔میچ کے پہلے ہاف کے 45 ویں منٹ میں میسی نے سواریز کو ہیڈر پاس دیا جن کی مدد سے جرمین برٹیرامے نے گول کر کے میامی کو 0-1 کی برتری دلائی۔

میسی ایم ایل ایس کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے مسلسل 3 سیزنز میں 15 یا اس سے زیادہ اسسٹس فراہم کیے ہیں۔کرسٹین ‘کیلی‘ گونزالیز کے زیرِ نگرانی انٹرمیامی نے مسلسل تیسری فتح سمیٹی ہے، جن انہوں نے گزشتہ ماہ ہی بطور کوچ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement