تازہ ترین

تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔  راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی  پہلی وکٹ 23 رنز پر گری، صائم ایوب 7 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد فخر زمان 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 106 رنز پر گری،  بابر اعظم 45 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔سلمان علی آغا نے 90 گیندوں پر107 رنزکی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ سعد بیگ نے 39، حسن نواز  نے37 اور عرفات منہاس نے18 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اسیتھا فرنانڈو نے3 اور دلشن مدوشناکا نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آج کے میچ میں پاکستان کی جانب سے  وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا۔

Leave A Comment

Advertisement