تازہ ترین

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دے کر سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریزجیت لی،سنجنا کاوندی پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئےفائنل میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔فائنل میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، جو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل تھا۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 7 وکٹوں پر 154 رنز بنا سکی ،سری لنکا کی فتح میں نمایاں کردار سنجنا کاوندی کا رہا، جنہوں نے 44 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی رہیں اور انہیں پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

 

 

ہدف 159 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی کپتان سعدیہ اسلام نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ سعدیہ اختر نے 22 گیندوں پر 35 اور نشیتا اختر نشی نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکیں۔سری لنکا کی جانب سے کپتان چامودی پربودا اور چامودی ہیراتھ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دنڈودیا نے ایک وکٹ لی اور 158 رنز کے ہدف کا کامیاب دفاع کیا۔

 

میچ کے بعد سری لنکن کپتان چامودی پربودا نے کہا کہ بحیثیت کپتان پہلی ٹی 20 سیریز ٹرافی جیتنا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے ٹیم کی کارکردگی اور کوچنگ اسٹاف کے تعاون کو سراہا۔ بنگلہ دیش کی کپتان سعدیہ اسلام نے کہا کہ ان کی ٹیم نے بہترین چیز کیا۔شکست کے باوجود انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ یہ ٹورنامنٹ انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے بہترین ثابت ہوا۔پلیئر آف دی سیریز سنجنا کاوندی نے کہا کہ ان کا مقصد ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کرنا تھا۔ انہوں نے پاکستان میں مہمان نوازی اور انتظامات کی تعریف کی۔

Leave A Comment

Advertisement