تازہ ترین

پنجاب اولمپک انٹرسکول اینڈ کالجیٹ گیمز کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں، جبکہ گیمز 3 سے 7 نومبر تک منعقد ہوں گی۔ منتظمین کے مطابق گیمز کے چودھویں ایڈیشن میں کھیلوں کی تعداد بڑھا کر 26 کر دی گئی ہے، جن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات بھرپور حصہ لیں گے۔گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے تعاون سے مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

سی ای او کا کہنا ہے کہ تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر گیمز کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ پنجاب سپورٹس بورڈ کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement