پاکستان ہاکی لیگ کی لانچنگ تقریب آج ہو گی، لیگ آئندہ سال کھیلی جائے گی
پاکستان ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب آج منعقد ہو گی جس میں عالمی شہرت یافتہ ہاکی اسٹارز شرکت کریں گے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق لیگ آئندہ سال پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی جبکہ ہر ٹیم میں ملکی، غیر ملکی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑی شامل ہوں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے مطابق لیگ سے قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کا تجربہ حاصل ہو گا اور قومی ہاکی کا معیار بلند کرنے میں مدد ملے گی۔لیگ کا مقصد قومی کھیل کی بحالی اور فروغ کے لیے نجی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔ امید ظاہر کی ہے کہ یہ لیگ پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔