تیسرا ٹی ٹوئنٹی ، سری لنکا کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست
تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے 47 گیندوں پر 76 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ عرفات منہاس نے 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 34 رنز بنائے، جبکہ حسن نواز نے 16 رنز اسکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا اور دیگر بولرز نے پاکستانی بیٹنگ کو محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔ یوں سری لنکا نے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔
پاکستان نے ابتدائی دو میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی، جبکہ تیسرے میچ میں شکست کے باوجود قومی ٹیم نے سیریز 1-2 سے جیت لی۔
Leave A Comment