سلطان آف جوہر کپ: پاکستان نے کینیڈا کو 2-6 سے ہرا دیا
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہر کپ 2026 کے دوسرے میچ میں کینیڈا کو 2-6 سے شکست دے کر فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔پاکستان کی جانب سے حمزہ فیاض نے 9ویں، حمزہ علی نے 14ویں اور رانا عبداللہ سمیع نے 25ویں منٹ میں گول اسکور کیا۔ کینیڈا کے بھلر گرنور نے 30ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جس کے بعد پاکستان کے رانا ولید نے 38ویں منٹ میں چوتھا گول داغ دیا۔کینیڈا کی جانب سے یوگیشوارن ابھیرام نے 45ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کیا، تاہم پاکستان نے آخری کوارٹر میں مزید دو گول کرکے برتری مستحکم کرلی۔ آسام حیدر نے 51ویں جبکہ عدیل نے 54ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کی 2-6 سے فتح یقینی بنائی۔