تازہ ترین

 لاہور میں دیسی کشتی مقابلے ہوئے۔ شہبازشریف سٹیڈیم چائنہ سکیم میں مقابلے،40چھوٹی بڑی کشتیاں ہوئیں۔

حسنین پہلوان، پسر فرید پہلوان، طاہر پہلوان کے مابین بڑی کشتی برابر ہوگئی۔ سخی پہلوان پٹھا کالا نے اپنی کشتی جیت لی۔ اسکے علاوہ آصف بلا پہلوان ،حسنین پہلوان،کامران پہلوان نےاپنی کشتیاں جیت لیں۔ لاک ڈاؤن پہلوان،علی شان پہلوان،کامران پہلوان، مالو خان پہلوان نےکشتیاں جیت لیں۔

مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے ہر کشتی کے فاتح پہلوان کو نقد انعامات سے نوازا۔ کالا پہلوان نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی اندازے میں اکھاڑے میں سلامی دی۔ علی پہلوان، ارشد پہلوان ،طاہر ببا پہلوان،عامر بلوچ، لالہ جہان ،عامر بٹ نے معاونت کی۔ تنویر سنیارا،چوہدری مرتضیٰ،عثمان کرین والا ،وحید پہلوان قینچی والا بھی موجود تھے۔ کالاپہلوان کی جانب سے وزیراعلیٰ اوروزیرکھیل سےشہباز شریف سٹیڈیم میں فلڈلائٹس کی اپیل بھی کی گئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement