تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ٹائٹل جیتنے والی اسپین کی قومی فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں کھلاڑیوں اور آفیشلز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ورلڈ کپ فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والی اسپینش ٹیم کا خصوصی طیارہ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچا۔طیارے سے سب سے پہلے ٹیم کے کپتان روڈری ہاتھوں میں ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائے باہر آئے جن کے چہرے پر تاریخی کامیابی کی خوشی نمایاں تھی۔اس موقع پر اسپین کے ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوئنٹے اور اسپینش فٹبال فیڈریشن کے صدر رافیل لوزان بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے استقبال کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر موجود تھی جنہوں نے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔