فیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا فائنل میں سپین کو 2-3 سے شکست دے گا، 5 سال قبل کی پیشگوئی وائرل
فیفا ورلڈکپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں سپین کی فرانس کے خلاف 0-2 کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر پانچ سال پرانی ایک پوسٹ دوبارہ وائرل ہو گئی ہے۔جولائی 2021 میں ایک ایکس (سابق ٹوئٹر) صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ 2026 کے ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا، سپین کو 2-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔
اس پیشگوئی کا ایک اہم حصہ درست ثابت ہو چکا ہے کیونکہ سپین واقعی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچ گیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ 5 سال قبل کی گئی یہ پیشگوئی کس حد تک درست ثابت ہوتی ہے۔