فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا مصر کو 2-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا اور مصر کے درمیان میچ جاری ہے۔امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں جاری فیفاورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں ارجنٹینا کو مصر کیخلاف 2-3 برتر حاصل ہوگئی۔پہلے ہاف میں مصر کی جانب سے یاسر ابراہیم نے پہلا گول کیا اور ٹیم کو برتری دلوائی۔ اس موقع پر ارجنٹینا کو پنالٹی اسٹروک ملا تاہم ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی گول کرنے میں ناکام رہے۔ مصری گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے پنالٹی اسٹروک پر گیند کو شاندار طریقے سے روک لیا۔مصر کی جانب سے مصطفیٰ زیکو نے دوسرا گول کیا تاہم ریفری نے اسے فاؤل قرار دے دیا۔کچھ ہی دیر میں مصطفیٰ زیکو نے شاندار گول کرکے مصر کی برتری 0-2 کردی۔ارجنٹینا نے پہلا گول دوسرے ہاف میں 80 ویں منٹ میں کیا، میسی نے 3 منٹ بعد ہی دوسرا گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔آخری لمحات میں ارجنٹینا نے تیسرا گول کرکے مصر پر 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔