تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان مینز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا، جہاں قومی نوجوان ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف یوتھ ٹیسٹ اور چار ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔فرحان یوسف کو دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ قومی انڈر 19 ٹیم 2 سے 16 ستمبر تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 2 سے 5 ستمبر تک ایک یوتھ ٹیسٹ کھیلا جائے گا، جبکہ چار ون ڈے میچز کی سیریز 9 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔
دورۂ انگلینڈ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں وکٹ کیپر عبدالقادر، آل راؤنڈرز جہانگیر بلال، حیام خان اور علیان سلمان، بلے باز حسنین عباس ڈار اور فاسٹ باؤلر رضوان اللہ شامل ہیں، جو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان انڈر 19 کی جانب سے ڈیبیو بھی کرسکتے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، حمزہ ظہور، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم اتوار کو لاہور سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔

Leave A Comment

Advertisement