پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کےلیے اچھا ہے وہی کھیلے گا۔لندن میں پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ابھی ٹیم کے متعلق طے نہیں کیا، انگلینڈ میں ٹیم پرفارمنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ سنیئر کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کے لیے اچھا ہے، وہی کھیلے گا، محمد رضوان پر کوئی دباؤ نہیں۔ کوشش کریں گے، لارڈز میں اپنی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کریں۔ آخری نمبر کے بیٹرز رنز نہیں کر رہے۔ دوسرے اسپنر کےطور پر سلمان آغا کو کھلا رہے ہیں۔

اپنی فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہوں۔ ہمیں اندازہ ہے کہ ہم ویسا نہیں کھیلے جیسے کھیلنا چاہیے تھا۔ ہم پارٹنرشپ قائم کرتے ہیں پھر بیک ٹو بیک وکٹیں گنوا دیتے ہیں۔ ہمیں ان غلطیوں سے سیکھنا ہے اور ذمہ داری لینی ہے۔ بولرز اگر 20 آؤٹ کرتے ہیں تو بیٹرز کی ذمہ داری ہےکہ وہ رنز کریں۔ صرف رضوان نہیں سب کو ذمہ داری لینا ہوگی۔

 

Leave A Comment

Advertisement