سہ ملکی سیریز فائنل: سلو اوور ریٹ پر قومی ٹیم کو 5 فیصد جرمانہ
تین ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم فائنل میں مقررہ وقت کے اندر ایک اوور کم کرانے کی مرتکب پائی گئی، جس پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے۔ فائنل میں شاندار کامیابی کے باوجود سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔