تازہ ترین

پاکستانی آل راؤنڈر عرفات منہاس نے کہا ہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنا اعتماد میں اضافے کا باعث ہے۔گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فائنل میں جلد وکٹیں گرنے کے بعد حسن نواز کے ساتھ شراکت قائم کرنے پر توجہ تھی۔میچ کے دوران ہماری یہ بھی کوشش تھی کہ میچ کو آخری اوورز تک لے جائیں۔حسن نواز اور میں ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے اچھی طرح واقف تھے اور ایک بڑے اوور نے میچ کا رخ ہمارے حق میں موڑ دیا۔ دباؤ میں اعصاب پر قابو رکھنا اور درست فیصلے کرنا اہم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ عرفات منہاس نے 3 ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے 5 میچوں میں 149 رنز بنائے اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement