ویلڈن گرین شرٹس، محسن نقوی کی فائنل جیتنے پر ٹیم اور فخر زمان کی تعریف
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل جیتنے پر قومی ٹیم اور فخر زمان کی تعریف کی ہے۔ گفتگو میں محسن نقوی نے ویلڈن گرین شرٹس اور ویلڈن فخر زمان کہا اور ٹیم کو فائنل جیتنے پر مبارک باد دی۔ فائنل میچ میں پاکستانی پلئیرز نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرکے جیت اپنے نام کی۔پاکستانی اننگز میں فخر زمان، عرفات منہاس اور سعد بیگ نے فتح دلانے والی باریاں کھیلی اور فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔ کرکٹرز نے بہترین ٹیم ورک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ کھیلنے سے کامیابی ملتی ہے۔ ٹیم نے بہترین نظم و ضبط اور کمال مہارت کا مظاہرہ کیا ہے، یہ کامیابی پلئیرز اور مینجمنٹ کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔