پاکستانی فٹ بال ٹیم فیفا آسیان کپ میں حصہ لے گی
پاکستان کی مردوں کی فٹ بال ٹیم پہلی بار فیفا کے زیرِ اہتمام آسیان کپ میں حصہ لے گی۔
ٹورنامنٹ رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں ہوگا۔ مارچ میں قومی خواتین ٹیم کی فیفا سیریز میں شرکت کے بعد اب مردوں کی قومی ٹیم بھی ستمبر میں فیفا آسیان کپ کے افتتاحی ایڈیشن میں حصہ لے کرملکی تاریخ رقم کرے گی۔
پاکستان اُن 14 ٹیموں میں شامل ہے جو اس نئے ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی، جبکہ شاہینز اُن 3 مدعو ٹیموں میں شامل ہیں جو آسیان خطے سے باہر سے اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی، دیگر 11 ٹیمیں جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھتی ہیں۔