فیفا ورلڈ کپ: گھانا نے پاناما کو 1-0 سے ہرا دیا
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے میچ میں گھانا نے پاناما کو 1-0 سے ہرا دیا۔ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایل کے میچ میں گھانا کی جانب سے گول کھیل کے انجری ٹائم میں کیلب یرینکی نے کیا۔میچ کے آخری لمحات میں گھانا اور پاناما کے کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی، اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے۔ریفری نے پاناما کے کھلاڑی کو ریڈ کارڈ بھی دکھایا۔