تازہ ترین

فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں اضافی وقت میں 1-2 کی شکست کے باوجود ناروے کی قومی فٹبال ٹیم کا دارالحکومت اوسلو میں شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریباً ایک لاکھ سے زائد مداح سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی ٹیم کو ہیروز کا درجہ دیتے ہوئے تاریخی جشن منایا۔رائل پیلس کے باہر صبح ہی سے ہزاروں افراد جمع ہونا شروع ہوگئے تھے جبکہ ٹیم کی آمد پر روایتی واٹر کینن سلامی بھی دی گئی۔کھلاڑیوں نے پہلے شاہ ہیرالڈ سے ملاقات کی جس کے بعد وہ عوام سے ملنے کے لیے محل کی سیڑھیوں پر آئے۔ اس موقع پر مداحوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔سٹی ہال اسکوائر پہنچنے پر بھی ہزاروں شائقین اپنی ٹیم کے استقبال کے لیے موجود تھے۔کپتان مارٹن اوڈیگارڈ نے مداحوں کی محبت کو ناقابلِ یقین قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سے لے کر ناروے تک ملنے والی حمایت ان کی تمام توقعات سے بڑھ کر رہی۔

کوچ اسٹالے سولباکن نے بتایا کہ ہالینڈ اور سینڈر برگے کو اپنی فلائٹ پکڑنے کے لیے تقریب ادھوری چھوڑنی پڑی۔

 

Leave A Comment

Advertisement