تازہ ترین

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ K کے میچ میں کانگو نے اُزبکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی، جبکہ پُرتگال اور کولمبیا کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر رہا، ناک آؤٹ راؤنڈ میں پُرتگال کا میچ کروشیا سے ہوگا، کولمبیا کی ٹیم گھانا سے کھیلے گی، کانگو اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ میگا ایونٹ کے گروپ میچز کے آخری روز گروپ K کے بھی دو مقابلے ہوئے جس میں کانگو نے اُزبکستان کو تین ایک سے مات دی، میچ میں پہلے اُزبکستان نےشومورودوف کے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔دوسرے ہاف میں کانگو کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا جس نے حریف پر تین گول داغ دیئے، اُن کی جانب سے دو گول ویسا نے اسکور کئے، ایک گول میلیے نے بنایا، راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں اُس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

اسی گروپ کے ایک اور میچ میں پرتگال اور کولمبیا بغیر کسی گول کے برابر کھیل گئے، دُنیائے فٹ بال کے اسٹار کھلاڑی رونالڈو میچ میں بُجھے بجھے دکھائی دیئے اور کوشش کے باوجود اپنی ٹیم کیلئے گول نہ کرسکے۔پرتگال کو گروپ میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہنے کے سبب اب ناک آؤٹ راؤنڈ میں کروشیا کا سامنا کرنا ہوگا جبکہ کولمبیا کی ٹیم گھانا کے مدمقابل آئے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement