تازہ ترین

ایم باپے کے دو شاندار گول کی بدولت فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں فرانس نے سوئیڈن کو تین صفر سے شکست دے دی، پری کوارٹر فائنل میں فرانس کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوگا۔

نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کی ٹیم سوئیڈن پر ابتدائی منٹ سے ہی حاوی رہی، صرف آدھے گھنٹے کے کھیل میں ہی فرانس نے حریف ٹیم پر اتنے حملے کئے کہ اگر وہ سب گول میں تبدیل ہوجاتے تو فرانس کے کئے گئے گولز کی تعدا د تین سے کہیں زیادہ ہوتی۔فرانس کے کھلاڑیوں کو اپنی کوششوں کا صلہ پہلے ہاف میں ہی مل گیا جب اسٹار کھلاڑی ایم باپے نے 45 ویں منٹ میں گیند سوئیڈن کے جال میں پہنچائی۔وقفے پر اسکور ایک صفر سے فرانس کے حق میں تھا، دوسرے ہاف میں بھی فرانس کے تابڑ توڑ حملے جاری رہے، بارکولا نے 53ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کی برتری دُگنی کردی، ایم باپے نے 74ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور ٹیم کیلئے تیسرا گول اسکور کردیا۔تین صفر کی جیت کے ساتھ فرانس نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں اُس کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوگا۔

 

Leave A Comment

Advertisement